ابنا: بحرين کي انقلابي تنظيموں کے اتحاد چودہ فروري نے اپنے ايک بيان ميں اعلان کيا ہے کہ ہم بحريني عوام سے درخواست کرتے ہيں کہ وہ ماہ رمضان ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف اپني جدوجہد تيز کرديں اور اس مہينے ميں ظالموں کے خلاف روزہ داروں کے انقلاب کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پر نکليں-
بحرين کے کرزکان علاقے کے نوجوانوں کي تحريک نے بھي اتوار کي شام آل خليفہ حکومت کے خلاف ايک بڑا احتجاجي مظاہرہ کيا -بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن احتجاج جاري ہے- بحريني عوام ملک ميں سياسي اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہيں مگر بحريني سيکورٹي فورس اور غاصب سعودي فوج بحريني عوام کے پرامن مظاہروں کو بے دردي کے ساتھ کچلنے کي کوشش کرتي ہے - بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوج نے اس عرصے ميں سيکڑوں بحريني شہريوں کو شہيد زخمي اور گرفتار کيا ہے گرفتار ہونےوالوں ميں بڑي تعداد ميں ڈاکٹر اور نرس بھي شامل ہيں جن پر مظاہروں کے دوران زخمي ہونےوالوں کا اسپتالوں ميں علاج کرنے کا الزام ہے -
.......
/169